فون پر دوستی۔۔لاہور آئی خاتون کو اوباش نے دوستوں کیساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sep 14, 2021 | 13:38:PM
فون پر دوستی۔۔لاہور آئی خاتون کو اوباش نے دوستوں کیساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) لاہورکے علاقےستوکتلہ میں دوسرے شہر سے آئی ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی ملزم نے اوکاڑہ کی خاتون سے فون پر دوستی کی ، خاتون اپنی خالہ کو ملنے لاہور آئی تو ملزم شرافت  نےاس کیساتھ فون پر رابطہ کیا اور ملنے کا کہا، ملزم شرافت خاتون کو ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اسے جوس پلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اس کے بعد ملزم نےاپنے2 دوستوں کو بھی ہوٹل بلوا لیا اور ظالموں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شرافت کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر دو ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  11 ویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی چھت سے گرکر جاں بحق۔۔ہوا کیا تھا جانیے