پی آئی اے کے بیڑے میں نئی ایئر بس شامل  ۔ایک اور آئے گی

Sep 14, 2021 | 13:17:PM
 پی آئی اے کے بیڑے میں نئی ایئر بس شامل  ۔ایک اور آئے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی ایئرلائن کے بیڑے کیلئے لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔پی آئی اے نے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں،دوسرا جہاز کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔ دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں۔
کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا تھا۔طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پروانے طیاروں کو تبدیل کریں گے۔ ان طیاروں سے قومی ایئرلائن اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔

سی ای او قومی ایئرلائن ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔ چیف ایگزیٹو آفیسر نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا