علی امین گنڈاپور نے واضح انداز میں استعفی دیا،علی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے واضح انداز میں استعفی دیا،قانونی اعتبار سے گورنر کے پی کے مجاذ ہی نہیں کہ وہ وزیر اعلی کے استعفی کی تصدیق کریں۔
پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے علی بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے برملا انداز میں اپنے استعفے کی تصدیق کردی تھی یعنی معاملہ واضح ہوچکا تھا،انہوں نے کہا کہ قانونی اعتبار سے گورنر کے پی کے مجاذ ہی نہیں کہ وہ وزیر اعلی کے استعفی کی تصدیق کریں۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق معاملات چلنے چاہئے،فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کی پالیسی کو فالوکیا،بلال بھٹو نے فیصل کریم کنڈی سے یہ نہیں کہا کہ آپ نے کوئی غیر آئینی کام کیا ہے،صرف انہیں یہ کہا ہے کہ آپ کو کے پی میں ہونا چاہیے،ضروری نہیں گورنر حلف لیں،وہ آئین اور قانون کے مطابق ہی اقدام اٹھائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب