وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیہ اورآذربائیجان کےسپیکرز کی ملاقات

Oct 14, 2025 | 22:19:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیہ اورآذربائیجان کےسپیکرز کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر صاحبہ غفاروا نے لاہور میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت اورحالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر پر دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے،چند ماہ میں 90ہزار گھر بنا کر ریکارڈ قائم کیا، ایگریکلچر میکا نائزیشن کے ذریعے پنجاب کی زراعت کو نئے خطوط پر استوار کررہے ہیں۔

 ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو سراہا،انہوں نےکہاکہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلیم سمیت ہر شعبے میں اشتراک کار پر کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نعمان علی نے 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا