میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے نیا نصاب، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال نیازی)وفاقی تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ،پرانا نصاب ختم، جامع نصاب دو ہزار چوبیس نافذ, میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے نیا نصاب فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نئے نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ نیا نصاب بورڈ کی فیڈرل ویب سائٹ سے حاصل کر کے نافذ کریں۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نیا نصاب طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نافذ ہو گا، تمام منسلک اسکولوں اور کالجوں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا