عوام کیلئے خوشخبری! ایران کا پاکستان کیلئے براہِ راست پروازوں کا اعلان

Oct 14, 2025 | 14:40:PM
عوام کیلئے خوشخبری! ایران کا پاکستان کیلئے براہِ راست پروازوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ معطل کیا تھا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کفیل کی شرط ختم!سعودی عرب نے خوشخبری سنا دی

ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔

سیرین ایئر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔