گرل فرینڈ کیساتھ  شاپنگ،بیوی نے شوہر کواچانک دیکھ لیا،پھر کیا ہوا؟ویڈیو  وائرل

Oct 14, 2022 | 19:16:PM
بھارت،  سوشل میڈیا ،گرل فرینڈ ,شاپنگ،بیوی , شوہر,ویڈیو,  وائرل
کیپشن: ویڈیو میں بیوی شوہر سے لڑ رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر انسان کچھ سوچتا ہے تو ہوتا کچھ اور ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بیوی نے شوہر کی سربازار دھلائی کردی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں ہونے والے ایسے واقعات کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں، شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیز لمحات کو کیمرے میں قید کیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسی ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے، وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو کو غیر ملکی میڈیانے انسٹاگرام پرشئیر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ایک بازار میں چند خواتین ایک شخص اور اس کے ساتھ موجود لڑکی کو مار رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ مار کھانے والا شخص اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر شاپنگ کرانے لایا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی اپنی ماں اور اہل خانہ کی دیگر خواتین کے بازار آئی ہوئی تھیں۔ بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا تو آپے سے باہر ہوگئی۔

خواتین نے وقت ضائع کئے بغیر دونوں کی درگت بنائی،سرعام بازار میں خاتون نے شوہر کو خوب مارا اس دوران گرل فرینڈ آگے بڑھ کر بچانے لگی تو خواتین نے اس کی بھی دھلائی کردی، بارونق بازار میں عوام کا ہجوم اکٹھا ہوگیا, متعدد نے اپنے موبائل فونز نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی۔