کیا عالیہ شادی سے پہلے حاملہ ہوچکی تھیں؟ شاہین بھٹ کا بڑا انکشاف

Oct 14, 2022 | 16:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیا عالیہ شادی سے پہلے حاملہ ہوچکی تھیں؟ شاہین بھٹ کا بڑا انکشاف
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق بہن شاہین بھٹ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عالیہ اور رنبیر دونوں پبلک فگر ہیں اور لوگوں کی نظروں میں رہتے ہیں۔ اس حوالے سے عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ کا  یہ بھی کہنا ہے کہ آپ ہر کسی کو خوش نہیں کرسکتے.

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، انہوں نے اپریل میں اداکار رنبیر کپور سے شادی کی تھی جس کے صرف 2 ماہ بعد جون میں ہی عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی جس پر لوگوں نے چہ میگوئیاں شروع کردیں کہ اداکارہ نے حاملہ ہونے کی وجہ سے شادی کی.

 انٹرویو میں شاہین بھٹ کا کہنا تھا کہ عالیہ کے حوالے سے ان کا پورا خاندان انتہائی پرجوش ہے کیونکہ سب بہنوں میں عالیہ پہلی ہیں جو ماں بننے جا رہی ہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تردید بھی کر دی کہ عالیہ کے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔