افغانستان، بم حملے میں پولیس چیف جاں بحق،  11افراد زخمی

Oct 14, 2021 | 14:51:PM
افغاستان، کار، بم ،حملہ
کیپشن: افغانستان میں کار پر بم حملہ (فائل فوٹو)

(مانیٹرنگ )افغانستان کے صوبے کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں پولیس چیف کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں پولیس چیف جاں بحق، 11افراد زخمی۔

ترکی اردو  کی ویب رپورٹ کے مطابق کنڑ صوبے کے شہر اسد آباد میں شگل پولیس چیف کی گاڑی  پر بم حملہ کیا گیا جس میں پولیس  چیف جاں بحق جبکہ 4 طالبان اراکین اور 7 شہری زخمی  ہوگئے ، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹرسے ناجائر تعلقات،سیاسی رہنما کے شوہر کی جوتوں سے پٹائی،تصاویر وائرل