موٹر وے  پر زیادتی۔۔ واقعہ میں لڑکی بھی شامل۔۔2ملزم گرفتار

Oct 14, 2021 | 11:25:AM
موٹر وے  پر زیادتی۔۔ واقعہ میں لڑکی بھی شامل۔۔2ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے کار میں لڑکی کو مبینہ طور  پر  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں دو ملزم گرفتار ۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرہ میں موٹروےایم فور پرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے جبکہ نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی جاری ہے۔
ڈی ایس پی میاں وقار احمد نے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کامقدمہ تھانہ سٹی میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، لڑکی کی خالہ نے بتایا  کہ بھانجی کو  فون پر میسج کرکے انٹرویو کیلئے گوجرہ بلوایا گیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ سےگوجرہ پہنچنے پر ملزمان نےکہا بھانجی کو گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔

لڑکی کی خالہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس گاڑی میں بھانجی کو لے جایا گیا اس میں ایک خاتون اور دو مرد تھے، ملزمان نے موٹر وے پر میری بھانجی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹرچینج پرپھینک کر چلے گئے۔

ڈی ایس پی  نے کہا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے واقعےکے 3 ملزمان ہیں جو گاڑی پر آئے تھے، گاڑی میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکی نے ملزمان کےنام نہیں بتائے،گاڑی کا نمبربھی نہیں ہے، جیو فینسنگ کروائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      انوکھا مرض۔۔ رومیصہ دنیا کی سب سےطویل القامت خاتون