اندر یا باہر۔۔۔شاہ رخ کے بیٹے کی قسمت کا فیصلہ ؟

Oct 14, 2021 | 10:32:AM
بالی ووڈ ،اداکار شاہ رخ خان، آریان خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور آریان خان

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے  گرفتار بیٹے آرین خان کو آج ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کروز میں منشیات کے استعمال کیس  میں گرفتار ہونے والے آرین خان کی جانب سےضمانت کیلئے دائر کی گئی درخواست پر آج ممبئی کی خصوصی  سماعت کرے گی۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کے نزدیک کروز پر بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران آرین خان اور دیگر لوگوں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ این سی بی نے بدھ کو عدالت میں سماعت کے دوران آرین کو ضمانت پر رہا کئے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمین کا تعلق منشیات  مافیا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خوبصورت جوان لڑکی نے کیوں موت کو گلے لگا لیا۔کیا وجہ بنی۔۔؟