کورونانے مزید  28افراد کی زندگی چھین لی۔۔ مثبت کیسز کی شرح  میں کمی

Oct 14, 2021 | 07:53:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض

(24نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید   28افراد جاں بحق ہوگئے۔1016نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح   2.11فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47ہزار934افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،  1016 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 2 ہزار195مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی پیدائش قبل ازوقت ،آئی سی یو میں زیرعلاج ہے،بختاور بھٹو