بھارتی کھلاڑیوں کا کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کے ساتھ افسوسناک رویہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کیخلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے سپرٹ آف دی گیم کی سنگین خلاف ورزی کی۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے ، بھارتی کھلاڑی کولکتہ ٹیسٹ میں ٹیمبا باووما کو ’ بونا‘ کہتے رہے،جنوبی افریقہ کے کپتان کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی آڈیو اسٹمپس مائیک میں ریکارڈ ہوکر وائرل ہوگئی ۔
بھارتی کھلاڑیوں نے غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا،مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بھارتی کرکٹرز کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابراعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا