اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے آج وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پا ک-امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ نائب وزیراعظم نے آئی ٹی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
US Chargé d’Affaires Natalie Baker, called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 14, 2025
Highlighting the importance of enhancing bilateral economic & investment cooperation, particularly in IT & critical minerals, the DPM/FM welcomed… pic.twitter.com/HiMDCo6v2g
ذرائع نے بتایا کہ دورانِ ملاقات اسحاق ڈار نے خصوصاً ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو معاشی تعاون کی مثبت مثال قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کہ دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ غزہ میں جاری امن کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ فریقین نے مشترکہ مقاصد کے لیے رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔