حج 2026؛سرکاری سکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کیلئےاہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اگلے سال سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لئے اہم خبر آگئی، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج کیلئے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی وصولی کیلئے نامزد بینک کل خصوصی طور پر کھلے رہیں گے تاکہ تمام سرکاری عازمین اپنی قسط مقررہ وقت میں جمع کرا سکیں۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دوسری قسط لازمی طور پر کل تک بینک میں جمع کرا دیں،مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ ہو سکتی ہے،اس لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی حاصل کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت نے تمام نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ حج واجبات جمع کرانے کے سلسلے میں عازمین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے