پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Nov 14, 2023 | 19:23:PM
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے  سابق ساتھی اور پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر رہنے والے  ڈاکٹر امجد  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی،  جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات  کے بعد ڈاکٹر امجد نے آئی پی  پی  میں شمولیت کا اعلان کر دیا،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،سینیر رہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود  تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلے ، آئندہ بھی چلیں گے ، نواز شریف