سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Nov 14, 2023 | 14:47:PM
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سیاسی اور کاروباری ماحول میں افراتفری کے عالم میں تمام شعبہ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز دن بہ دن مہنگی ہوتی جارہی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ گر گیا،انٹربینک سے اہم خبر آ گئی

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں  2100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔