قصور میں ٹریفک حادثہ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

Nov 14, 2022 | 21:41:PM
قصور , ٹریفک حادثہ، اسسٹنٹ کمشنر ,پتوکی, جاں بحق
کیپشن: ٹریفک حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔