عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف درخواست دائر

Nov 14, 2022 | 13:33:PM
عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف درخواست دائر
کیپشن: اعظم سواتی ,عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی پر تشدد  کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
تحریک انصاف  کی جانب سےعمران خان پر حملے اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی۔تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں  درخواست دائر کی۔درخواست  میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملے اور تین نامزد افراد کیخلاف مقدمہ کا اندراج نہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں، قانون کے مطابق ایس ایچ او  درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا پابند ہے۔درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کرنا بنیادی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں ارشد شریف قتل اور آزاد صحافت سے متعلق تحقیقات کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست  میں مزید کہا گیا کہ کیا اعلی عہدوں پر فائز عوامی عہدیدار اور ملٹری لباس میں سینئر افسران قانون سے بالاتر ہیں، کیا عام شہریوں اور حکمرانوں کیلئے الگ الگ قوانین ہیں،اعظم سواتی کی ویڈیو بنانا اور اہلیہ کو بھیجنا انسانی وقار اور قوانین کی خلاف ورزی ہےاعظم سواتی کی ویڈو بنانا آئین کے آرٹیکل 14 کی بھی خلاف ورزی ہے۔