ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل۔۔ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں آج جوڑ پڑیگا

Nov 14, 2021 | 10:23:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

 دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لئےمیدان میں اتریں گی۔آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جب کہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔

دوسری جانب فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹر ڈیون کونوے زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 138 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں آسٹریلیا نے 92، نیوزی لینڈ نے 39 جیتے اور 7 میچ بے نتیجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار، بڑی خبر آگئی