آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئےپیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ تشکیل پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نےآزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کی لئے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما فریال تالپور پارلیمانی بورڈ کی سینئیر رکن مقرر ہوئی ہیں۔ ان کے ساتھ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما چوہدری یاسین، پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور، سابق سپیکر اور سینئیر وزیر چوہدری لطیف اکبر،سردار محمد یعقوب خان،میاں عبدالوحید ، سردار قمر زمان پارلیمانی بورڈ کے رکن ہیں۔ حال ہی مین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو بھی پارلیمانی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا ہے۔ سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت میں 14ویں وزیراعظم اور سینئر ترین وزیر رہ چکے ہیں۔ چوہدری پرویز اشرف،چوہدری ریاض بھی آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سیکرٹریٹ سے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرو نے آج پارلیمانی بورڈ کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کشمیر کے عوام سے ہوئے وعدے امانت ہیں، ہم امانت میں خیانت نہیں کرتے، بلاول بھٹو