کشمیر کے عوام سے ہوئے وعدے امانت ہیں، ہم امانت میں خیانت نہیں کرتے، بلاول بھٹو

May 14, 2026 | 21:01:PM
کشمیر کے عوام سے ہوئے وعدے امانت ہیں، ہم امانت میں خیانت نہیں کرتے، بلاول بھٹو
کیپشن: اسلام آباد مین چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ آزاد کشمیر کے پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات کے دوران بنائی گئی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور  نے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

 وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے  چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد جموں و کشمیر  میں پیپلز پارٹی حکومت کی حالیہ ہفتوں کے دوران پرفارمنس سے آگاہ کیا۔  انہوں نے کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں پر چئیرمین بلاول کو مختصر جائزہ پیش کیا۔ 

چئیرمین بلاول بھٹو نے نوجوان پرائم منسٹرفیصل ممتاز راٹھور کو یاد دلایا کہ  کہا،  پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی وعدوں کی تکمیل کے لئے آپ کو وزیراعظم بنایا۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے ہمارے وعدے امانت ہیں اور ہم امانت میں خیانت نہیں کرتے۔

 پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور نے چئیر مین بلاول بھٹو کو آزاد کشمیر کی حالیہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور پارٹی کی آئندہ انتخابات کے لئے تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

چئیرمین بلاول بھتو نے ہدایت کی کہ  آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو تیز تر رفتار کے ساتھ  مکمل کرکے انتخابات میں جانے کی تیاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ بھی مشکل ہو گا، 28ویں ترمیم پر کوئی علم نہیں، بلاول بھٹو