پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس، موجودہ سورتحال کےمتعلق اہم فیصلے

May 14, 2026 | 21:13:PM
پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس، موجودہ سورتحال کےمتعلق اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کی پالیسیوں اور موجودہ صورتحال میں پارٹی کے کردار کے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے۔ 

اسلام آباد میں  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری  بھی سینئیر رہنماؤں کے ساتھ شریک ہوئیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ میں پارٹی کے تمام ارکان موجود تھے۔

 اجلاس میں بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر کو نئے قومی بجٹ کی تیاری کے لئے حکومت کے ساتھ مشاورت اور مذاکرات کرنے کے لئے مقرر کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ بھی مشکل ہو گا، 28ویں ترمیم پر کوئی علم نہیں، بلاول بھٹو