شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اٹارنیز جنرل، پراسیکیوٹرز جنرل کا ورچوئل اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے اٹارنیز جنرل اور پراسیکیوٹرز جنرل کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کی، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں علاقائی قانونی تعاون اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں چین، روس، بھارت اور ایران سمیت دیگر رکن ممالک کے پراسیکیوٹرز جنرل نے بھی شرکت کی۔
اٹارنی جنرل نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رکن ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ادارہ جاتی تعاون اور علاقائی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس “شنگھائی اسپرٹ” کے تحت اجتماعی قانونی تعاون اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
منصور عثمان اعوان نے سرحد پار منظم جرائم، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ نیٹ ورکس اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید جرائم پیشہ نیٹ ورکس ریاستوں کے موجودہ نظام اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن کے تدارک کے لیے زیادہ مربوط اور عملی علاقائی ردعمل کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان