79 ہزار عازمین سعودیہ پہنچ گئے، ایک تہائی کی روانگی آٹھ دن میں مکمل

May 14, 2026 | 19:08:PM
79 ہزار عازمین سعودیہ پہنچ گئے، ایک تہائی کی روانگی آٹھ دن میں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)  سرکاری حج سکیم کے تحت  78 ہزار 929 پاکستانی عازمین کو خیریت کے ساتھ سعودی عرب پہنچا دیا گیا ۔   مزید 39 ہزار 905 ہزار عازمین کی سعودی عرب روانگی باقی ہے۔   

 اب تک اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 19 ہزار سرکاری عازمین میں سے 66 فیصد سے زائد  خیریت کے ساتھ  حجازِ مقدس پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 39 ہزار 905 ہزار عازمین کی سعودی عرب روانگی باقی ہے۔   

حج آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 468 پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔پی آئی اے، ائیر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔  اب تک 313 حج پروازیں  بھیجی جا چکی ہیں۔ 

جدہ کے لیے 282 جبکہ مدینہ منورہ کے لیے 186 حج پروازیں گئی ہیں۔  

 34 روزہ حج فلائٹ آپریشن کے اختتام میں 8 روز باقی رہ گئے  ہیں۔  پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔ 

مکہ مکرمہ میں اس وقت 73 ہزار 759 پاکستانی عازمین حج  موجود ہیں۔ مدینہ منورہ سے  بھی زیارات کر کے  34 ہزار 200 پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی حکومت نے پاکستانی حجاج کی خدمت کے لیے 1402 معاونینِ حج تعینات کئے ہیں۔ 

مدینہ منورہ میں 32 ہزار 626 پاکستانی عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت  کی۔

یہ بھی پڑھیئے: بارش برسانےوالے سسٹم کی انٹری، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کی پیش گوئی