سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اجلاس چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے،سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شریک ہوئے،جج وفاقی آئینی عدالت حسن اظہر رضوی،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز عالیہ نیلم اور سرفراز ڈوگر بھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق احتساب اور شفافیت کیلئے کونسل نے سب سے پہلے اپنے ہی ممبران کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا،کونسل کے بعض ارکان کیخلاف شکایت سننے کیلئے کونسل کی سربراہی تبدیل کی گئی،بعد میں اجلاس کی صدارت وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کی،قائم مقام ممبران کے طور پر جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید شریک ہوئے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے.
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 23 شکایات کا جائزہ لیا،جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 23 شکایات نمٹا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ،الرٹ جاری