سعودی عرب کا پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کی میزبانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )سعودی عرب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ڈیونز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ریٹائرڈ اور حال ہی میں کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لیگ کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے، رپورٹس کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ کے میچز اکتوبر میں طائف میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ڈالر تک معاوضہ دیے جانے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اب تک سعودی عرب میں باقاعدہ طور پر کوئی بڑی مقامی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگ منعقد نہیں ہوئی ہے، موجودہ رپورٹس کے مطابق مجوزہ Dunes League T20 سعودی عرب کی پہلی باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان