امتحانات کے دوران بجلی بند ہونے کی شکایت پر فوری کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سید زبیر راشد )چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے امتحانی مراکز میں امتحانات کے دوران بجلی بند ہونے کی شکایت پر فوری کارروائی کا اعلان کردیا۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھوکاکہناہے کہ کسی بھی سینٹر میں لوڈ شیڈنگ ہو تو انتظامیہ فوری بورڈ آفس سے رابطہ کرے،کے الیکٹرک کو آن بورڈ لے کر متاثرہ امتحانی مراکز میں بجلی بحال کرائی جائے گی۔
چیئرمین بورڈفقیر محمد لاکھوکاکہناہے کہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،امتحانات کے دوران طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی برداشت نہیں کریں گے، تمام سپرنٹنڈنٹس اور سینٹر انچارجز کو ہنگامی رابطے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کے خلاف درخواست خارج
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے طلبہ کا نقصان نہیں ہونے دیں گے،امتحانی عمل شفاف اور بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں،بورڈ انتظامیہ امتحانی مراکز کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔