رجب بٹ کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کے خلاف درخواست خارج

May 14, 2026 | 14:11:PM
 رجب بٹ کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کے خلاف درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نےیوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری خاتون پلوشہ عبدالحد کی درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کوبتایاکہ رجب بٹ معروف ٹک ٹاکر ہے، اس کے خلاف فوجداری مقدمات ہیں ، عدالتوں میں پیشی کے موقع پر اسے تحفظ کے نقطہء نظر سےپولیس سیکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے،رجب بٹ کو پروٹوکول نہیں ، پولیس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ رجب بٹ کے خلاف سیشن کورٹ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ٹرائل چل رہا ہے،درخواست گزار خاتون اس مقدمے میں رجب بٹ کے خلاف گواہ ہےملزم ہونے کے باوجود رجب بٹ کو ہر پیشی پر پولیس پروٹوکول دیا جاتا ہے ،رجب بٹ نا پبلک آفس ہولڈر ہیں ،نا سرکاری عہدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج قربانی پرکتنی رقم خرچ کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
 درخواست گزارکے مطابق زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو پولیس پروٹوکول دینا غیر قانونی ہے،رجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر دیا جانے والا پروٹوکول واپس لینے کا حکم دیا جائے ۔