انمول پنکی کیس ؛ اہلخانہ بھی منشیات فروش ،اہم انکشافات سامنے آگئے

May 14, 2026 | 13:23:PM
 انمول پنکی کیس ؛ اہلخانہ بھی منشیات فروش ،اہم انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کے بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، اس کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمہ کے 3 بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں، شوکت بخش منشیات فروشی کے لیے خاص کارندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انمول پنکی کا ماہانہ 2 کروڑ سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزم شوکت بخش 2024ء میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاربھی  ہوا تھا،ریاض بلوچ اور ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔