انمول پنکی کا ماہانہ 2 کروڑ سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(معراج اختر)انمول عرف پنکی کا کراچی میں ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آگیا۔
انمول عرف پنکی کے مطابق لاہور سے منشیات بھیجنے کیلئے انٹر سٹی بسوں کا استعمال کیا جاتا ہے،میرا شناختی کارڈ بلاک ہوا تو محمد سمیر کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوایا، منشیات کی رقم ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھیجی اور وصول کی جاتی ہے۔
ملزمہ پنکی کے مطابق رقوم کی منتقلی کیلئے گلستان جوہر کی فرنچائز استعمال کی جاتی تھی،رقم کی منتقلی کیلئے اکاؤنٹ ذیشان کے نام سے کھلوایا گیا۔
پنکی کے زیر استعمال 2 موبائل سمز افضل اور صابرہ بی بی کے ناموں پر رجسٹرڈ نکلیں،یہ بھی انکشاف ہواہے کہ افسر احسان نے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑا،افسران کو کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی رشوت ادا کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیاہے۔
انمول عرف پنکی نے بیان دیاہے کہ سابق شوہرکے دو بھائی بطور ایڈووکیٹ کام کرتے ہیں،پولیس سے بچنے کیلئے سابق شوہر منشیات وکلا ء بھائیوں کے چیمبرز میں رکھتا ہے،درخشاں، گزری اور بوٹ بیسن پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے انمول پنکی نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ طلب کر لی
پنکی کے مطابق پولیس اہلکار کامران نے میرے رائیڈرز کو حراست میں لیکر 2 کروڑ کی مجموعی رشوت لی،کامران نے اتنا تنگ کیا کہ اسے قتل کرانے کی منصوبہ بندی بھی کی، ملزم کامران کے قتل کیلئے کرائے کے قاتلوں کی مدد لینے کا بھی سوچاتھا۔
ملزمہ پنکی سےمزید تفتیش جاری ہے۔