عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں  کمی

May 14, 2026 | 12:43:PM
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں  کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ مختلف عالمی بینچ مارکس کے تحت قیمتیں 81 سے 106 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہی ہیں۔  

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت تقریبا 101.79 ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی جبکہ برینٹ کروڈ 105.92 سے 106.30 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ تجارتی سیشنز میں قیمتوں میں معمولی غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، جس کی بنیادی وجوہات عالمی سپلائی خدشات، جغرافیائی کشیدگی اور توانائی کی طلب میں تبدیلیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آرکی شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں خصوصی نشست

توانائی مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سپلائی پر دباؤ برقرار رہا تو آنے والے ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔