حکومت کا پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)وفاقی وزیر بحری امور نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات، تربیتی سہولیات اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، تاکہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر توانائی کو 75سال قید
جنید انوار چودھری نے کہا کہ حکومت میری ٹائم شعبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اکیڈمی میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔