باجوڑمیں مشیروزیراعظم ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتا،انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔