کراچی دھماکے کے دوران 15سالہ لڑکی لاپتہ

May 14, 2022 | 17:57:PM
کراچی دھماکے ، لڑکی اغوا
کیپشن: کراچی دھماکے میں اغواہونیوالی لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی صدر میں ہونیوالے دھماکے دوران  15 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ دو روز قبل صدر میں ہونے والے دھماکے میں گمشدہ ہونے والی بچی کا سراغ نہ لگایا جاسکتا۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل صدر دھماکے کے واقعہ میں بچی لاپتہ ہوئی ہے پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ سویرا کے بھائی یاسر خان کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ سلیم خان اپنی 15 سالہ بیٹی سویرا اور بیوی کے ساتھ بوہری بازار سے خریداری کر کے پیدل جا رہے تھے کہ اچانک یونائیٹڈ بیکری ڈاکٹر داو¿د پوتا روڈ پر دھماکہ ہوا اور بچی کی والدہ درخشاں بی بی موقع پر بے ہوش ہو گئی۔ پندرہ بیس منٹ بعد ہوش آیا تو اس کی بیٹی سویرا موقع سے غائب تھی۔ اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ واقعہ کے بعد شہر کے تمام اسپتال،مردہ خانے ڈھونڈا لیکن بچی کا کچھ معلوم نہیں ہوا۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت پریڈی تھانے میں درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی۔عمران خان مشکل میں پھنس گئے