اچانک والی عید مبارک ہو ۔۔حرامانی نے عید سیلفی شیئر کر دی

May 14, 2021 | 17:47:PM
اچانک والی عید مبارک ہو ۔۔حرامانی نے عید سیلفی شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے ’عید سلیفی‘ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچانک عید کی تیاری ایسی ہی ہوسکتی تھی میری، لیکن اتنی بری بھی نہیں لگ رہی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچانک والی عید مبارک ہو میرے تمام چاہنے والوں کو۔عید سیلفی کے بعد اداکارہ نے ہلکے جامنی لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی ادائوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔


 حرا مانی کی تصاویر پر نا صرف ان کے چاہنے والے تبصرے کررہے ہیں بلکہ ساتھی اداکار بھی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے بھی عید کا حال دریافت کیا۔

 یا د رہے کہ ٹی وی اداکارہ حرا مانی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی ’کرینا کپور‘ بھی کہا جا تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فبیہا شیرازی کی میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا