افغان طالبان کی وزارتِ دفاع، وزارتِ جھوٹ بن گئی، پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کرنے کا بچگانہ جھوٹ گھڑ لیا

Mar 14, 2026 | 17:54:PM
 افغان طالبان کی وزارتِ دفاع، وزارتِ جھوٹ بن گئی، پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کرنے کا بچگانہ جھوٹ گھڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  افغان طالبان کی دہشتگرد حکومت نے  ایک بار پھر  سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان کھڑا کرنے کی ناکام کوشش کی اور پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرنے کا بے بنیاد  دعویٰ کر دیا۔

افغان طالبان نے کل پاکستان کے اندر ڈرون حملوں میں نقصان پہنچانے کا جھوٹ گھڑ کر سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلایا، جب پاکستان نے اس مکمل جھوٹ کی سختی سے تردید کی تو اس کے بعد پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر قبضہ کر لینے کا جھوٹ پھیلا دیا۔ پاکستان نے سرحدی چوکیوں پر اچانک قبضے کے ان دعووں کو ویریفائی کیا اور مکمل غلط، بے بنیاد اور سراسر جھوٹ پایا۔ اب پاکستان نے افغان طالبان کے ان بچگانہ جھوٹے دعووں کی سرکاری سظح پر تردید کی ہے۔ 

اسلام آباد میں وزارتِ اطلاعات نے افغان طالبان کے جھوٹ پر مبنی دعووں کی تردید کرنے کے لئے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے۔ اس بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا،  نام نہاد افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ طالبان رجیم کے بےبنیاددعوؤں کےحق میں کوئی قابلِ اعتماد اور قابلِ تصدیق ثبوت سامنےنہیں آیا اور جب بھی ان دعوؤں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔
 یہ جھوٹا دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنایا گیا، افغان عوام خود ان دہشت گردوں کےباعث براہِ راست مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پاکستانی وزارت اطلاعات افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےنقصانات اورہلاکتوں سےاپڈیٹ کرتی رہتی ہے، دہشت گردوں اورمعاون ڈھانچےکےخلاف کارروائیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ جہاں ضروری ہو،  وہاں ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی میڈیا کو فراہم کی جارہی ہے اور افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پراپیگینڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا. 

 وزارت اطلاعات نے بتایا کہ دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا نیٹ ورکس کےدعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان رجیم کے بےبنیاددعوؤں کےحق میں کوئی قابلِ اعتماد اور قابلِ تصدیق ثبوت سامنےنہیں آیا اور جب بھی ان دعوؤں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران کا طاقت کا مظاہرہ، زیرِ زمین میزائل سٹی سے خودکش ڈرون کشتیوں کی ویڈیو وائرل

یہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گھڑی گئی جھوٹی کہانیاں ہیں جو پہلے سے ہی دھشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکلیفیں اٹھارہی ہے. 

 طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں اور حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں  ہوتا۔