کراچی :پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

Mar 14, 2023 | 12:14:PM
کراچی :پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس نے  پاپوش نگر اور کٹی پہاڑی پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تخریب کاری، اسٹریٹ کرائم،گاڑی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، گرفتارملزم محمد علی کھوسہ سے دستی بم، پرس اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :سستا پیٹرول: موٹر سائیکل اور رکشے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شعیب اور جنید سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملزمان امان اللہ، جاوید، طلحہ، سہیل احمد اور فرمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔