سستا پیٹرول: موٹر سائیکل اور رکشے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 14, 2023 | 09:13:AM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو رعایتی پیٹرول دیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو رعایتی پیٹرول دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غریب و متوسط طبقہ کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے گئے، رمضان میں غریب خاندانوں کو مفت آٹا دینے کے علاوہ موٹرسائیکل و رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کے لئے رعایتی پیٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسروں کو پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹرسائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔