ایرانی فوج کا بیروت پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان

Jun 14, 2026 | 23:14:PM
ایرانی فوج کا بیروت پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی فوج نے بیروت پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کر دیا ، ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈ کےکمانڈر اسدی کا کہنا ہےکہ بیروت میں اسرائیلی جرائم کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے۔

 لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملےکا جواب ضرور دیا جائےگا،لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ۔

 یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں،ایران کے مطابق اس مرحلے کی فوری ترجیح تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان