پرو ہاکی لیگ: سپین نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امیاں افتخار رامے )پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں اسپین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 1-5 سے ہرایا۔
میچ بیلجیم کے شہر اینٹورپن میں کھیلا گیا، جس میں اسپین نے آغاز سے ہی برتری قائم کر لی اور پاکستان کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا, مقررہ وقت تک اسپین نے پانچ گول اسکور کیے جبکہ پاکستان کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکی، پاکستان کا واحد گول منیب الرحمان نے 46 ویں منٹ میں سکور کیا۔
یہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 10ویں شکست ہے، جس نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اس سے قبل میزبان ٹیم بیلجیم نے بھی پاکستان کو 1-7 سے شکست دی تھی، جس میں قومی ٹیم خاطر خواہ مزاحمت دکھانے میں ناکام رہی۔
ماہرین کے مطابق مسلسل شکستوں کا سلسلہ پاکستان ہاکی کے لیے تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان