امن معاہدہ قریب ہے،بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا, صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کی مخالفت کردی،انہوں نےکہا ہے کہ امن معاہدہ قریب ہے،بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو باور کرایا کہ اب لبنان میں کسی بھی جگہ مزید حملے نہیں ہونے چاہییں،ہم اس وقت ایک ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں جو خطے میں امن لائے گا جس میں لبنان بھی شامل ہے،تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کو بھی اسرائیل پر حملے نہیں کرنے چاہیں، صدر ٹرمپ نے فریقین سے اپیل کی کہ آئیے اس ماحول کو خراب نہ کریں، ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہو سکتا ہے۔