پاکستان کا پرچم آپ کے ہاتھ میں، پاکستان کی دعائیں آپ کے ساتھ، آج ہمارا سر بلند کریں، ویمنز گرین شرٹس کیلئےبابر اعظم کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بابر اعظم نے گرین شرٹس ویمنز کے آج روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ میں گرین شرٹس کے جیتنے کا یقین ظاہر کیا ہے۔
آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر گرین شرٹس ویمنز کے لئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابرِ اعظم نے کہا، "ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہماری ویمنز ٹیم کو گڈ لک۔"
بابرِ اعظم نے تمام پاکستانیوں کیلئے لکھا، "یہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے۔"
گرین شرٹس ویمنز ٹیم آج شام ساڑھے چھ بجے برمنگھم کے ایجبیسٹن میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پہلا میچ کھیل رہی ہے اور پہلا ہی میچ روایتی حریف بھارت کی ویمنز ٹیم کے ساتھ ہے جو بھارت پر قابض ہندوتوا پارٹی کے تعصب اور ڈھٹائی کو کرکٹ کے میدان میں بھی گھسیٹ لاتے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کھیل کے میدان میں ہاتھ تک نہیں ملاتے۔