حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات

صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی نے تبرکات تقسیم کئے،ختم خواجگان کے بعد ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا

Jun 14, 2026 | 13:01:PM
حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محی الدین )عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔

 حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں عرس مبارک کی پندرہ روزہ تقریبات کا آج چوتھا روزہے،چوتھے روز کی رسومات صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے ادا کیں،انہوں نےزائرین میں روایتی تبرکات تقسیم کئے۔

ختم خواجگان کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی او لاہور کا جلوس کے روٹس کا دورہ، انتظامات پر بریفنگ
مزار پر دور دراز سے زائرین کی آمدکے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔