سی ٹی او لاہور کا جلوس کے روٹس کا دورہ، انتظامات پر بریفنگ

Jun 14, 2026 | 12:53:PM
سی ٹی او لاہور کا جلوس کے روٹس کا دورہ، انتظامات پر بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی ٹی او لاہور نے شادمان اور ماڈل ٹاؤن جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے قصر بتول شادمان اور 145-A ماڈل ٹاؤن کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی گلبرگ اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جلوسوں کے روٹس اور متبادل پلان بارے بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور روٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یہ  بھی پڑھیں:بجٹ کے فوراً بعد مہنگائی کا طوفان، روٹی سے پھل تک سب مہنگا

 سی ٹی او لاہور نے جلوس کے روٹس میں روکاٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ  زائرین اور دیگر شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نئیں آنا چاہیے۔

مزید برآں ڈائیورشن پوانٹس پر وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے اضافی نفری تعینات ہوگی۔