سرکاری نرخنامہ بے وقعت؛اشیائے خورونوش کی مہنگے داموں فروخت 

 نرخنامے پر عملدرآمد ممکن نہیں،انتظامیہ موجودہ حالات کے تناظر میں نئے نرخ مقرر کرے؛ دکاندار

Jun 14, 2026 | 12:18:PM
 سرکاری نرخنامہ بے وقعت؛اشیائے خورونوش کی مہنگے داموں فروخت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل خان )سرکاری نرخنامہ بے وقعت ہو گیا، روٹی، دودھ، گوشت، پھل و سبزیوں سمیت مختلف اشیائے خورونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کروا سکی اورلاہور میں مختلف اشیائے ضروریہ کی گراں نرخوں پر فروخت جاری ہے،دودھ، روٹی، گوشت سمیت مختلف اشیاء کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔
لاہور میں سادہ روٹی 14 کے بجائے 20 روپے تک فروخت ہورہی ہے،اسی طرح بیف 800 کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے،مٹن 1600 کے بجائے 3 ہزار روپے تک میں بک رہاہے ،اسی طرح دودھ 170 کے بجائے 240 تک فی لیٹرجبکہ دہی 180 کے بجائے 250 روپے فی کلومیں فروخت ہورہاہے۔
سبزیوں اور پھلوں کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے،شہریوں کاکہناہے کہ پیرافورس، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کاروائیاں محض فوٹو شوٹ تک محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل فیس لیس سینٹرکا قیام،ایف بی آر افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ
دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ممکن نہیں،انتظامیہ موجودہ حالات کے تناظر میں نئے نرخ مقرر کرے۔