امریکہ، ایران ڈیل:اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے کسی بھی جنگی ہدف کو پورا نہیں کرتا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یائر لاپی نے کہا کہ ’اس معاہدے سے اسرائیل کا کوئی بھی جنگی مقصد پورا نہیں ہوتا، ایران حکومت برقرار ہے۔
میزائل پروگرام جوں کا توں ہے اور ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں ڈالر کا پیکیج ! ایران سے متعلق قطر نے بڑا دعویٰ کر دیا
یائر لاپید نے اس صورتحال کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسرائیل ایک ایسے ملک میں تبدیل ہو رہا ہے جو اپنی قومی سلامتی کے معاملات میں دوسروں سے ہدایات وصول کرتا ہے۔