فٹبال ورلڈ کپ کا جنون، بلوچستان کے نوجوان کی ریت پر فیفاٹرافی کی شاندار تخلیق

Jun 14, 2026 | 11:50:AM
فٹبال ورلڈ کپ کا جنون، بلوچستان کے نوجوان کی ریت پر فیفاٹرافی کی شاندار تخلیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گڈانی کے ساحل پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اور آفیشل لوگو کی شاندار ریتیلی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فنکار سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے ریت پر فٹبال ورلڈ کپ کی شاندار تصویر بنا کر دل جیت لیے۔

 گڈانی کے ساحل پر ریت پر بنی تصاویر کے ذریعے فٹبال سے محبت کا منفرد اظہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:فیفا کامصر کو کِٹ میں تبدیلی کا حکم

نوجوان فنکار کا کہنا تھا کہ اس آرٹ نے میری اور بلوچستان کے عوام کی فیفا ورلڈ کپ سے محبت کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔

 انہوں نے بلوچستان میں فٹبال کے بڑھتے جنون کے باعث بہتر سہولیات اور حکومتی سرپرستی کا بھی مطالبہ کیا۔

 کوئٹہ سے مکران تک پسندیدہ کھیل فٹبال کے ذریعے نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

 گڈانی کے فنکاروں نے اپنی شاندار صلاحیتوں سے دنیا بھر میں بلوچستان کا خوبصورت رُخ دکھا دیا۔