سکھر:قتل  کیس میں دو ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا 

Jun 14, 2025 | 18:52:PM
سکھر:قتل  کیس میں دو ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار)سکھرکی  عدالت نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزمان مہتاب انڈھڑ اور عرفان انڈھڑ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7،7 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود میں الہجڑیو انڈھڑ کو قتل کیا گیا تھا،قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی،فورتھ ایڈیشنل سیشن جج علی محمد سہتو نے قتل کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بیٹھے خلا میں سیلفی لینا ہوا ممکن، طریقہ جانیے

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان مہتاب انڈھڑ اور عرفان انڈھڑ کے خلاف قتل کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان پر 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور جرم میں استعمال کرنے پر بھی دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی۔

مقدمہ نمبر 36/2020 پنوعاقل کینٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملزمان نے الہجڑیو انڈھڑ کو قتل کیا تھا۔قتل کیس میں دو ملزمان روپوش تھے، جن کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: