الخدمت فاؤنڈیشن اور قطر چیریٹی کے مابین  مفاہمتی یادداشت پر دستخط

قطر چیرٹی دور دراز علاقوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی معاونت کرے گی

Jun 14, 2025 | 17:04:PM
الخدمت فاؤنڈیشن اور قطر چیریٹی کے مابین  مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کیپشن: الخدمت فاؤنڈیشن اور قطر چیریٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جارہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا  جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

قطر چیریٹی کے وفد نے اِس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیریٹی  کے کنٹری ڈائریکٹر  امین عبد الرحمنٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری  نے اداروں کے  مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ،معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں  میں رہنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ 

تقریب میں چیئرمین ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف، نیشنل ڈائریکٹر موبائل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اعجاز نذیر جبکہ قطر چیریٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز وقاص حلیم نے شرکت کی۔

سید وقاص جعفری نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہمیشہ سے محروم طبقے تک صحت، تعلیم اور ریلیف جیسی بنیادی سہولیات پہنچانارہا ہے،قطر چیریٹی کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک مفت طبی سہولتیں پہنچا سکیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اس موقع پرکہا کہ الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹس خصوصاً 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو علاج، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹس اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے، اختتام ہم ہی لکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن نے الخدمت کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اس عزم کی علامت ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت کو ہر فرد تک پہنچانا انسانیت کی اہم خدمت ہے۔